تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

پینٹاگون کو بند کردیا گیا مگر کیوں؟

واشنگٹن: امریکی محکمہ دفاع کے ادارے پینٹاگون کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ میٹرو بس اسٹیشن کے قریب پیش آیا، جو کہ پینٹاگون ٹرانزٹ سینٹر کا حصہ ہے اور پینٹاگون سے محض چند قدم کے فاصلے پر واقع ہے، فائرنگ کے بعد پینٹاگون کو مکمل بند کردیا گیا ہے اور آمدورفت کو بند کردیا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فائرنگ سے زخمیوں میں ایک پولیس افسر بھی شامل ہے،نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر اہلکار نے بتایا کہ وہ اس طرح کی تحقیقات پر عوامی سطح پر بات کرنے کے مجاز نہیں ہے۔

عمارت کے قریب ایسوسی ایٹڈ پریس کے رپورٹر نے تصدیق کی ہے کہ پینٹاگون کے قریب متعدد گولیوں کی آوازیں سنائی دی گئیں ہیں، موقع پر موجود ایک اور صحافی نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ یہاں شوٹر موجود ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے وقت سیکریٹری دفاع لائیڈ آسٹن اور جوائنٹ چیفس آف اسٹاف چیئرمین جنرل مارک ملی ، وائٹ ہاؤس میں صدر جو بائیڈن کے ساتھ موجود تھے۔

یاد رہے کہ دو ہزار دس میں بھی پینٹاگون فورس پروٹیکشن ایجنسی کے دو افسران کو اس وقت فائرنگ کرتے ہوئے زخمی کردیا گیا تھا جب وہ سیکیورٹی ایریا کی جامع تلاشی میں مصروف تھے، پولیس اہلکاروں نے حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کیا تھا، جس کی شناخت جان پیٹرک بیڈل کے نام سے ہوئی تھی۔

Comments

- Advertisement -