جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ویکسین شدہ افراد میں کورونا سے انتقال کی شرح کتنے فیصد؟

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا بھر میں کورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن کا عمل جاری ہے، سائنس دانوں کی جانب سے بھی مختلف کمپنیوں کی ویکیسین کی افادیت سے متعلق تحقیق کی جارہی ہے۔

امریکی ادارے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کی رپورٹ کے مطابق ویکسین لگوانے والے افراد کے کورونا کا شکار یا انتقال کرنے کی شرح ایک فیصد سے بھی کم ہے۔

رپورٹ کے مطابق مکمل ویکسین شدہ 0.004 فیصد افراد کورونا میں مبتلا ہوکر اسپتال پہنچے جبکہ مکمل ویکسین شدہ 0.001 فیصد افراد کا کورونا میں مبتلا ہوکر انتقال ہوا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: کرونا سے صحت یاب افراد نئے مسئلے کا شکار

امریکی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کورونا میں مبتلا یا اموات کے کیسز 95 فیصد سے زائد غیرویکسین شدہ افراد کے ہیں، مکمل ویکسین شدہ افراد میں کورونا کی شدت میں بھی کمی دیکھی گئی۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکا 70 فیصد بالغ افراد کی جزوی ویکسینیشن کے ہدف تک پہنچ گیا ہے، 70 فیصد بالغ افراد کی جزوی ویکسینیشن ہدف تک پہنچنا اہم قدم ہے۔

علاوہ ازیں امریکی ادارے انفیکشیئز ڈیزیز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی کا کہنا ہے کہ ویکسین ہمیں بیمار ہوکر اسپتال پہنچنے، شدید بیمار ہونے یا مرنے سے بچا رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں