تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

چکن انڈے سے بنا "دنیا کا سب سے بڑا” رول

کھانے کے شوقین افراد نت نئے خصوصی طور پر تیارکردہ اشیا کو ہی آزمانا پسند کرتے ہیں،آج کل کے ڈیجیٹل دور میں منفردانداز سے بنی اشیا کو بے حد سراہا جاتا ہے، ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جسے شائقین کی جانب سے بے حد پزیرائی حاصل ہورہی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو بھارت کی ہے، جس میں منفرد چکن انڈے رول کو بناتے دیکھا گیا ہے، ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ پراٹھے پر وہ ایک دو نہیں ، دس انڈے ڈال کر پکاتا ہے، اس کے بعد وہ تندوری میو ، چکن سیخ ، مٹن سیخ ، نوڈلز ، سرکا اور پیاز شامل کرتا ہے ، ساتھ ہی مختلف چٹنیوں اور مصالحوں کے ساتھ تیار کرنے کے بعد اسے صارفین کو پیش کرتا ہے۔

اس دلچسپ ویڈیو کو اب تک ہزاروں مرتبہ دیکھا جاچکا ہے اور سوشل میڈیا پر یہ تیزی سے وائرل بھی ہورہا ہے، صارفین اس پر دلچسپ تبصرے بھی جاری رکھے ہوئے ہیں، کسی نے اسے ناقابل یقین کہا تو کسے نے کہا کہ اسے "باہو بلی رول ” کا نام دیا۔

اس منفرد چکن رول کو بنانے والے شخص کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا چکن انڈہ رول ہے، جو کہ دو فٹ لمبا ہے، مجھے یقین ہے کہ آپ نے اپنی پوری زندگی میں اتنا بڑا اور ذائقے دار رول نہیں کھایا ہوگا۔

مذکورہ شخص کا اسٹال دہلی کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں پٹنہ رول سینٹر کے نام سے واقع ہے، رول کی قیمت چھ سو روپے ہے، یہ رول چکن کے علاوہ سبزیوں سے بھی تیار کیا جاتا ہے، جس کی قیمت چار سو روپے ہے۔

Comments

- Advertisement -