جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کی ضمانت منظور

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور:سیشن عدالت نے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج راشد پھلروان نے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ، عدالت کے روبروشہزاد اکبر کے نمائندے نے راضی نامے کی تصدیق کردی۔

نمائندہ شہزاد اکبر نے بتایا کہ عدالت میں پیش کیے گیے صلح نامہ کی تصدیق کرتے ہیں، جس پر عدالت نے شہزاد اکبرکے نمائندہ کی صلح نامہ کی تصدیق کےبعد نذیر چوہان کی ضمانت منظور کرلی۔

- Advertisement -

عدالت نے نذیر چوہان کو ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

گذشتہ سماعت میں نذیر چوہان کی درخواست ضمانت پر ایڈیشنل سیشن جج نے کہا تھا شہزاد اکبر خود عدالت میں پیش ہو کر ملزم کو معاف کریں تاہم شہزاد اکبر کے وکیل نے فریقین میں صلح نامہ کی تصدیق کی۔

اس سے قبل وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے ایم پی اے نذیر چوہان کو معاف کردیا تھا ، شہزاد اکبر نے اسٹامپ پیپر پر صلح نامہ بھی تحریر کیا تھا ، جس میں کہا گیا تھا کہ نذیر چوہان کی ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا ، انھوں نے اپنی غلطی تسلیم کرلی ہے۔

شہزاد اکبر کی جانب سے بیان حلفی میں کہا گیا تھا کہ نذیر چوہان نے بے بنیاد الزامات پر معذرت بھی کرلی ،ان کی بعد از گرفتاری ضمانت پر اعتراض نہیں ، دونوں کے درمیان صلح میں فیاض چوہان نے کردار ادا کیا۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں