اشتہار

سعودی عرب جانے کے خواہش مند افراد کیلئے بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: بیرون ملک سے سعودی عرب آنے کے خواہش مند مسافروں کیلئے مملکت کے آن لائن پلیٹ فارم ‘توکلنا’ نے اہم وضاحت پیش کی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بیرون ملک سے مملکت آنے والے مسافروں کو توکلنا ایپ پر اپنا اندراج کرانا لازمی شرط ہے، اسی ضمن میں آن لائن پلیٹ فارم نے وضاحت اور اندراج کا طریقہ کار جاری کیا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اندراج کے لیے پہلے توکلنا ایپ ڈاؤن لوڈ کریں، بعد ازاں پلیٹ فارم پر موجود ’تسجیل جدید‘ نئے اندراج کے خانے کو پش کیا جائے، یہ مرحلہ عبور کرنے کے بعد زائر (وزیٹر یا خلیجی) میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ پھر سسٹم ضروری معلومات کے اندراج کا تقاضا کرے گا۔

- Advertisement -

مطلوبہ معلومات میں پاسپورٹ یا خلیجی شناختی کارڈ نمبر، شہریت، تاریخ پیدائش اور موبائل نمبر شامل ہیں۔

سعودی عرب: پابندی کے شکار مسافروں کیلئے خوشخبری، کون سے ممالک ‘گرین لسٹ’ میں شامل؟

مذکورہ بالا معلومات کے اندراج کے بعد منظوری کو پش کریں جس کے بعد موبائل پر شناختی کوڈ آئے گا جسے ایپ میں انٹر کریں اور اپنا پاسورڈ ڈالیں، اس طرح ایپ پر آپ کا اندراج ہوجائے گا۔

توکلنا پر اپنے قیام کی جگہ بھی بتانا ہوگا، دریں اثنا مختلف سوالات بھی پوچھے جاسکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں