لاہور: نذیر چوہان نے جہانگیر ترین گروپ سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے، انھوں نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ ان کا اب جہانگیر ترین گروپ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق جہانگیر ترین گروپ کے اہم رکن ایم پی اے نذیر چوہان نے آج میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا جہانگیرترین گروپ سے کوئی تعلق نہیں، جہانگیر ترین نے مجھے استعمال کیا، مجھے استعمال کرنے پر جہانگیر ترین کو شرم آنی چاہیے۔
نذیر چوہان نے کہا کہ جہانگیر ترین نے کہا تھا میرے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے میرا ساتھ دیں، لیکن لوگوں کی منافقت اور کئی چھپے چہرے سامنے آ گئے ہیں۔
رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کی ضمانت منظور
ممبر صوبائی اسمبلی نے کہا میں پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت اور فیاض چوہان کا مشکور ہوں، چوہدری پرویز الہٰی کا بھی مشکور ہوں، شہزاد اکبر نے بڑے پن اور بڑے بھائی ہونے کا ثبوت دیا ہے، میں بیمار ہوا تو پہلی کال شہزاد اکبر ہی نے کی اور میراحال پوچھا۔
شہزاد اکبر نے نذیر چوہان کو معاف کردیا
نذیر چوہان نے کہا میں شہزاد اکبر اور اس کے خاندان کے سامنے شرمندہ ہوں، شہزاد اکبر پر الزام پلان کے تحت نہیں لگایا تھا، میرا ایک ہی لیڈر ہے اور وہ عمران خان ہیں، غلطی کا احساس ہو جائے تو سافٹ ویئر خود چینج ہو جاتا ہے۔