جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

’طلبا کو اضافی نمبرز دئیے جائیں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے، تعلیمی ادارے 50 فیصد حاضری کے ساتھ کھلیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 8 اگست تک سندھ میں تعلیمی ادارے بند ہیں، سندھ کے علاوہ تمام صوبوں میں اسکول بتدریج کھلتے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں امتحانات کا شیڈول 8 اگست کے بعد آئے گا، سندھ کے علاوہ دیگر صوبوں میں امتحانات جاری رہیں گے، طلبا کو امتحانات میں کمپلسری مضامین میں 5 فیصد اضافی نمبرز دیے جائیں گے۔

- Advertisement -

شفقت محمود نے کہا کہ وزارئے تعلیم کانفرنس کا آئندہ اجلاس 25 اگست کو ہوگا، وزارت تعلیم جو بھی فیصلہ کرے گی اس پر عمل ہوگا، افواہوں پر کان نہ دھرے جائیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری کوشش ہے بچوں کی صحت کے ساتھ تعلیم کا بھی خیال رکھا جائے، کورونا کے باوجود تعلیم کا سلسلہ قائم رکھنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 18 سال سے زائد عمر کے طلبا، اساتذہ کی ویکسینیشن پر زور دیا ہے، اسکولز سے متعلق عملے کی بھی ویکسینیشن ضروری ہے، 31 اگست تک تمام عملے کی ویکسینیشن ہوجانی چاہیے، ملک بھر کی جامعات میں طلبا اور اساتذہ کی ویکسینیشن 31 اگست تک لازمی قرار دی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں