اشتہار

لگاتار دو چھٹیاں ، متحدہ عرب امارات میں سرکاری تعطیل کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: متحدہ عرب امارات نے نئے اسلامی سال کے پہلے روز سرکاری تعطیل دینے کا اعلان کردیا۔

اماراتی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت برائے انسانی وسائل اور امارتائزیشن نے نئے اسلامی سال 1443 ہجری کی مناسبت سے نجی شعبے کے ملازمین کے لیے چھٹی کا اعلان کردیا۔

ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ادارہ برائے انسانی حقوق کی جانب سے متحدہ عرب امارات میں 12 اگست 2021 بروز جمعرات کو سرکاری تعطیل دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

تمام نجی شعبوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ اس چھٹی پر ملازمین کی نتخواہ نہ کاٹیں بلکہ انہیں یومیہ اجرت ادا کریں۔ قبل ازیں بدھ کو متحدہ عرب امارات کی حکومت نے بھی 12 اگست کو  ملک بر میں سرکاری تعطلیم دینے کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں ملازمین کی تعطیلات سے متعلق نیا قانون لاگو

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق 12 اگست کو یکم محرم الحرام کی مناسبت سے چھٹی دی جائے گی جبکہ تمام دفاتر 15 اگست 2021 سے معمول کے مطابق کام کریں گے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات سمیت دیگر عرب ممالک میں سرکاری سطح پر جمعے کو تعطیل ہوتی ہے۔ جمعرات کو یکم محرم الحرام کی مناسبت سے چھٹی ہوگی جبکہ جمعے کو ہفتہ وار تعطیل ہوگی۔

یہ بھی یاد رہے کہ دنیا کے بہت سے اسلامی ممالک میں ہجری سال کے آغاز پر سرکاری تعطیل دی جاتی ہے، ان ممالک میں سعودی عرب بھی سرفہرست ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں