منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

جعلی دستخط سے خاتون کو لوٹ لیا گیا، ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں جعلی دستخط کر کے خاتون کے بینک اکاؤنٹ سے لاکھوں روپے نکال لیا گئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل کراچی نے کارروائی ‏کرتے ہوئے خاتون کے بینک اکاؤنٹ سے رقم نکالنے والے 2 ملزمان گرفتار کر لیا ہے۔

بینک کی شکایت پر ایف آئی اے نے ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمان نےجعلی دستخط پراکاؤنٹ ‏سے تقریباً 15 لاکھ رقم نکلوائی۔

گرفتار ملزمان میں سابق آپریشن منیجر عامراحمد اور ضامن علی خان شامل ہیں۔ دونوں ملزمان ‏بینک کی آواری ٹاوربرانچ میں تعینات تھے۔

- Advertisement -

گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور معاملے کی تہہ تک پہنچا جا رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں