تازہ ترین

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

واٹس ایپ پر بھیجی جانے والی تصویر یا ویڈیو ایک بار دیکھنے پر ازخود غائب ہوجائیں‌ گی

سان فرانسسکو: پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک اور زبردست فیچر متعارف کرادیا۔

واٹس ایپ کی جانب سے دنیا بھر کے دو ارب سے زائد صارفین کے لیے آئے روز نت نئے اور دلچسپ فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں، جس کا مقصد صارفین کو بہتر اور اچھی سہولت فراہم کرنا ہے۔

واٹس ایپ نے رواں سال کے تیسرے ماہ میں پیغامات از خود غائب ہونے کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت کوئی بھی پیغام صارف کے پاس 7 روز بعد از خود غائب ہوجائے گا۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ صارفین کیلیے بڑی سہولت متعارف

اب واٹس ایپ نے اپنے بلاگ میں اسی سے متعلق ایک نئے فیچر کے متعارف کرانے کا اعلان کیا، جو اسنیپ چیٹ کی طرز پر بنایا گیا ہے۔

اس فیچر کے بعد واٹس ایپ کے صارف کی جانب سے دوست کو بھیجی جانے والی ویڈیو یا تصویر ایک بار دیکھنے کے بعد خود بہ خود غائب ہوجائے گی اور یہ ماضی کی طرح گیلری میں محفوظ نہیں ہوگی۔

فیس بک کی زیرملکیت کمپنی واٹس ایپ نے بتایا کہ اس فیچر کا مقصد صارفین کی جانب سے بھیجی جانے والی حساس معلومات کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موبائل کے بغیر واٹس ایپ پر میسجنگ کرنے کا طریقہ

واٹس ایپ کے مطابق یہ فیچر رواں ہفتے کے اختتام تک دنیا بھر کے تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں