منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

پاکستان کا سرکاری نیوز چینل ایچ ڈی پر منتقل

اشتہار

حیرت انگیز

ڈیجیٹل پاکستان کی جانب ایک اور قدم، پاکستان کےسرکاری نیوزچینل کو ایچ ڈی پر منتقل کر دیا ‏گیا۔

وزیراعظم عمران خان 6 اگست کو ایچ ڈی نشریات کا افتتاح کریں گے اس حوالے سے فرینڈشپ ‏سینٹرمیں وزارت اطلاعات کےتحت تقریب کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اےآروائی نیوز سےگفتگو میں بتایا کہ سرکاری ٹی وی، ‏ریڈیوپاکستان، اےپی پی اور ایڈورٹائزمنٹ پالیسی ڈیجیٹلائز کر دی ہے۔

- Advertisement -

فواد چوہدری نے کہا کہ وزارت کے ماتحت 5اداروں کو جدیدتقاضوں سےہم آہنگ کر دیا، پی ٹی وی ‏نیوز کو 6 اگست سے ایچ ڈی پرمنتقل کررہےہیں اور پی ٹی وی ہوم اوراسپورٹس کوپبلک پرائیویٹ پر ‏لے جا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں