جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

مری میں کافی بنانے والی مشین پھٹنے سے لڑکی جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

مری میں کافی بنانے والی مشین پھٹنے سے لڑکی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مری میں افسوسناک حادثہ پیش آیا، کافی بنانے والی مشین پھٹنے سے قریب کھڑی لڑکی جاں بحق ہوگئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مال روڈ پر کافی بنانے والی مشین دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔

- Advertisement -

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والی لڑکی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے تینوں افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مری کے علاقے سالگراں میں سیاحوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے تھے۔

جاں بحق ہونے والوں میں گاڑی کا ڈرائیور عمران اور نوید اکبر شامل تھے جبکہ زخمیوں میں محمد فاروق ،ارسلان محمد ارشاد ،خیرالدین اعظم ،عمران شامل تھے، حادثہ گاڑی کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں