تازہ ترین

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

نوازشریف اب پاکستانی شہری نہیں‌ ہیں، شیخ‌ رشید احمد

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نوازشریف کا پاسپورٹ بارہ فروری 2021 کو ختم ہوا، وہ اب پاکستانی شہری نہیں ہیں۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا پاکستانی پاسپورٹ بارہ فروری 2021 کو ختم ہوا، قانون کے مطابق وہ پاکستان کے شہری نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ کسی اور ملک کے پاسپورٹ سے اپلائی کریں تو کوئی اور بات ہے۔ شیخ رشید احمد نے پیش کش کی کہ اگر نوازشریف پاکستان آنا چاہیں تو میں چوبیس گھنٹے میں اُن کا پاسپورٹ جاری کرسکتا ہوں، وہ برطانوی سفارت خانے سے چوبیس گھنٹے بعد اپنے سفری دستاویزات لے سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ’نواز شریف نے جھوٹ بول کر برطانوی ویزا لیا تھا‘

یہ بھی پڑھیں: شریف فیملی کا برطانوی ہوم ڈیپارٹمنٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل میں جانے کا اعلان

اسے بھی پڑھیں: برطانیہ نے نوازشریف کی ویزا توسیع کی درخواست مسترد کر دی

واضح رہے کہ برطانیہ نے سابق وزیراعظم کی ویزہ توسیع کی درخواست مسترد کرتے ہوئے نوازشریف کو امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا حق بھی دیا۔

اپیل مسترد  ہونے کی صورت میں سیاسی پناہ کی درخواست دے سکتے ہیں۔ تیسرے آپشن میں انہیں ہنگامی سفر ی دستاویزات کے لیے حکومت پاکستان سے رابطہ کرنا ہوگا۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اونگزیب نے بھی نوازشریف کی درخواست مسترد ہونے کی تصدیق کی جبکہ حسین نواز نے فیصلے کے خلاف عدالت میں اپیل دائر کرنے کا اعلان کیا۔

Comments

- Advertisement -