جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ویکسین نہ لگوانے والے بچوں کے اسکول میں داخلے پر پابندی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی وزارت صحت نے واضح کیا ہے کہ 12 سے 18 سال کے طلبا نے اگر ویکسین کی پہلی خوراک نہ لی ہو تو انہیں اسکول یا دیگر تعلیمی ادارے میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت نے ہدایت کی ہے کہ بارہ سے اٹھارہ سال کے طلبا 8 اگست سے قبل کم از کم کورونا ویکسین کی ایک خوراک لگوالیں بصورت دیگر ان کے تعلیمی اداروں میں داخلے پر پابندی ہوگی۔

وزارت نے تنبیہ کی کہ جو طلبہ وطالبات 8 اگست سے قبل کورونا ویکسین کی پہلی خوراک نہیں لیں گے وہ نئے تعلیمی سال کے پہلے دن سکول نہیں جاسکتے۔

- Advertisement -

طبی ماہرین کے مطابق ویکسین کی پہلی خوراک اور دوسری خوراک کے درمیان تین ہفتے کا فاصلہ ضروری ہے۔

سعودی حکومت کے اعلان کے بعد بُکنگ شروع

سعودی وزارت صحت نے تاکید کی ہے کہ بارہ سے 18 برس کی عمر کے طلبہ اور طالبات کو اسکول میں حاضری کے لیے ویکسین لگوانا ضروری ہے۔

اسکول آنے والے ان کے ساتھیوں، اساتذہ اور استانیوں نیز اسکول انتظامیہ کو بھی ویکسین لگوانا ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں