جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

ویزے میں توسیع ، نواز شریف کے وکلا کی برطانوی ہوم آفس کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کے وکلا نے ہوم آفس کے ویزے میں توسیع کی درخواست مسترد کرنے کے فیصلےکےخلاف اپیل دائرکردی ہے، جس میں طبی اورعلاج کیلئےقیام کی وجوہات بیان کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے قائد مسلم لیگ ن نوازشریف سےٹیلی فونک رابطہ کیا، رابطے میں ویزےمیں توسیع نہ ہونےپرتفصیلی گفتگو کی گئی۔

نوازشریف نے شہباز شریف کو ہوم آفس کےفیصلےپرقانونی کارروائی سےمتعلق آگاہ کیا اور بتایا کہ وکلانےہوم آفس کےفیصلےکےخلاف اپیل دائرکردی ہے، اپیل میں طبی اورعلاج کیلئےقیام کی وجوہات بیان کی گئی ہیں۔

یاد رہے گذشتہ روز نواز شریف نے لندن میں مزید ‏قیام کے لیے برطانوی ہوم ڈیپارٹمنٹ کو ویزا توسیع کی درخواست دی تھی، جسے مسترد کر دیا گیا تھا ، جس کے بعد شریف فیملی نے سابق وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی ویزا توسیع درخواست مسترد ہونے کی تصدیق کی تھی ، ان کے صاحب زادے حسین نواز نے کہا تھا کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے۔

دوسری جانب وزیر داخلہ پاکستان نے کہا تھا کہ نواز شریف اگر وطن واپس آئیں تو انھیں 24 گھنٹوں میں سفری دستاویزات دے دیں گے۔

خیال رہے قانون کے مطابق ان کے پاس برطانیہ چھوڑنے کے لیے چند دن ہیں، نواز شریف کو سفری دستاویزات کے لیے حکومت پاکستان سے رابطہ کرنا ہوگا، جب کہ ذرائع نے یہ بھی کہا تھا کہ نواز شریف کو برطانیہ میں مزید قیام کے لیے ویزا توسیع سے متعلق اپیل میں جانا ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں