جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ایئرپورٹ پولیس کی اہم کارروائی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایئرپورٹ پولیس نے تاجر کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے نجی کارگو کے ملازم سمیت 2 ملزمان گرفتار کرلیے، ملزمان سے 19آئی فون اور 8لاکھ 90ہزار روپے برآمد ہوئے۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں افروز احمد اور ارشد شامل ہیں، تاجرذیشان یعقوب کی شکایت پر کارروائی کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ تاجر کے مطابق اس نے کوریا سے2 شپمنٹس منگوائی تھیں، پہلی شپمنٹ میں 6 جبکہ دوسری میں 25 آئی فون غائب تھے، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کارگو ملازم کو گرفتار کیا۔

- Advertisement -

عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ ساتھی ملزم موبائل فون کی دکان کا مالک ہے۔

ایس ایس پی ملیر نے مزید کہا کہ ملزمان سے مختلف ماڈل کے 19آئی فون برآمد کیے گئے ہیں، دونوں ملزمان کوتھانے منتقل کردیا گیا جہاں مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں