اشتہار

سعودی عرب سے بڑی خوش خبری

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: عالمی کورونا وبا کے خلاف جنگ میں سعودی عرب کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ یومیہ کورونا کیسز کی تعداد ایک ہزار سے بھی کم ہوگئی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں دو ماہ بعد کوروناوائرس کے نئے کیسز 1000 سے کم سامنے آئے اس سے قبل یومیہ بنیادوں پر ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہوتے تھے۔

سعودی محکمہ صحت نے کورونا صورت حال سے متعلق تازہ اعدادوشمار جاری کردیے جن میں کہا گیا کہ گزشتہ روز مملکت میں 986 نئے کیسز سامنے اور 13 مریضوں کی اموات ہوئیں۔ اس سے قبل 6 جون کو سعودی عرب میں کورونا کے 984 کیسز رپورٹ ہوئے تھے تاہم اب ایک مرتبہ پھر وبا کنٹرول میں آچکی ہے۔

- Advertisement -

Daily COVID-19 cases drop below 1,000 in Saudi Arabia for first time in 2 months

اعدادوشمار کے مطابق نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مملکت میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 30 ہزار 981 ہوگئی۔ اب تک اموات 8297 رپورٹ ہوئی ہیں۔

گزشتہ روز 1055 مریضوں نے وبا کو شکست دی جس کے بعد کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 12 ہزار 373 ہوگئی ہے۔

کورونا کے خلاف جنگ میں سعودی عرب کی اہم کامیابی

سعودی شہر مکہ سے 189 ، ریاض سے 162 جبکہ جازان سے 169 نئے کورونا کیسز سامنے آئے۔ مملکت میں فعال کیسز کی تعداد 10 ہزار 311 رہ گئی جن میں سے 1424 کی حالت تشویش ناک ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں