اشتہار

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے استعفیٰ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعلیٰ‌ پنجاب کی معاون خصوصی برائےاطلاعات فردوس عاشق اعوان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

فردوس عاشق اعوان نے استعفیٰ وزیراعلیٰ کو بھجوا دیا ہے۔

فردوس عاشق اعوان کو وفاقی دارالحکومت میں ممکنہ اہم ذمہ داریاں ملنے کا ‏امکان ہے جب کہ فیاض الحسن چوہان کووزارت اطلاعات کی اضافی ذمہ داری ملنےکاامکان ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم آئندہ ہفتے دورہ لاہور کےدوران ‏کریں گے۔

وزیراعظم فردوس عاشق اعوان کے وفاق میں کردار ادا کرنے کے خواہاں ہیں جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے فردوس عاشق کی پنجاب میں سیاسی کردار ادا کرنےکی خواہش ظاہر کردی ہے۔

فردوس عاشق نے اعتماد پر وزیراعظم ، وزیراعلیٰ پنجاب اور پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کیا، فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ قیادت جہاں مناسب سمجھے ذمہ داریاں ادا کرنے کیلئے تیار ہوں۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے اسدکھوکھر کو وزیر بنا دیا ‏ہے۔

اسد کھوکھر اس سے قبل بھی وزیر رہ چکے ہیں اور ان کے وزیر بننے کا باقاعدہ نوٹیفکشین جاری ‏‏کر دیا گیا ہے۔ اسدکھوکھر کو کیا ذمہ داری دی جائے گی اس حوالے سے فیصلے ہونا باقی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں