جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کویت کا پاسپورٹ رکھنے والوں کیلیے زبردست سہولت

اشتہار

حیرت انگیز

کویت کا پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے زبردست خوشخبری ہے کہ قریباً 50 ممالک نے انہیں ملک ‏میں داخلے کے لیے بڑی سہولت مہیا کر دی ہے۔

کویتی میڈیا کے مطابق 48 ممالک نے کویتی پاسپورٹ رکھنے والوں کو آن ارائیول ویزا کی سہولت ‏فراہم کر دی ہے۔
کویتی شہری اپنے پاسپورٹ کے ذریعے ان ممالک میں داخلے ہو کر آن آرائیول ویزا حاصل کر سکیں ‏گے۔

ان ممالک میں 9 یورپی، 6 ایشیائی، 4 افریقی، 12 امریکی، 14 عرب، 3 آسٹریلوی اور پڑوسی ممالک ‏شامل ہیں۔

- Advertisement -

کویتی پاسپورٹ رکھنے والے افراد بندرگاہوں یا سفارتخانے کے ذریعے اپنے ملکوں میں داخل ہونے ‏پر ویزا جاری کریں گے۔

کرونا ویکسین سرٹیفکیٹ میں پاسپورٹ نمبر کا اندراج لازم قرار دے دیا گیا ہے۔ زارت صحت کویت ‏نے ہدایت کی ہے کہ سفر کے دوران کسی پریشانی سے بچنے کے لیے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ میں ‏پاسپورٹ نمبر کی ترمیم لازمی کروالیں۔

شہریوں اور تارکینِ وطن کو ہدایت کی گئی ہے کہ جنھوں نے کرونا وائرس سے حفاظتی ویکسین ‏کی مطلوبہ ڈوزز وصول کرنے کے بعد اپنے پاسپورٹ کی تجدید کروائی ہے، وہ ویکسینیشن کے ‏سرٹیفکیٹ میں اپنے پاسپورٹ نمبر میں ترمیم کے لیے مِشرف کے کویت ویکسینیشن سینٹر میں ’‏Ask ‎Me‏‘ ڈیسک سے رجوع کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں