اشتہار

نیمل خاور نے ’سکون‘ کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

سابقہ اداکارہ اور اداکار حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور نے بیٹے مصطفیٰ عباسی کے ساتھ دلکش تصویر شیئر کردی۔

سابقہ اداکارہ نیمل خاور نے بیٹے کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’سکون‘ لکھا، کیپشن میں انہوں نے بیٹے کے لیے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے دل کا ایموجی بھی بنایا۔

نیمل خاور شوہر اور بیٹے کے ہمراہ اکثر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بھی خوب سراہا جاتا ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نیمل خاور عباسی نے بیٹے مصطفیٰ عباسی کی پہلی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام شیئر کیا تھا۔

انہوں نے لکھا تھا کہ ’اللہ آپ کو صراط مستقیم پر چلائے اور آپ کو بہت سی نعمتوں سے نوازے۔‘

نیمل کا کہنا تھا کہ سالگرہ مبارک ہو میرے بیٹے، آپ اچھے بچے بنیں، میں خدا کی نعمتوں کے لیے ہمیشہ شکر گزار ہوں۔‘ انہوں نے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’براہ کرم مصطفیٰ کی سالگرہ کے موقع پر اس کے لیے دعا کریں۔‘

واضح رہے کہ معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نیمل خاور 2019 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی جوڑی حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور عباسی کے ہاں گزشتہ برس 30 جولائی کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں