اشتہار

افغان طالبان نے شہر قندوز اور سرپل پر بھی قبضہ کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

کابل : افغانستان میں کشیدگی عروج پر پہنچ گئی، افغان شہر قندوز اور سرپل پر بھی افغان طالبان کا قبضہ ہوگیا۔

برطانوی خبر رساں اداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان طالبان نے افغانستان کے شہر قندوز اور سرپل پر بھی اپنا قبضہ قائم کرلیا ہے، یہ علاقہ طالبان کے قبضے میں آنے والے درجنوں علاقوں میں سے ایک ہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کی پیش قدمی مسلسل جاری ہے اور کشیدگی میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

- Advertisement -

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کے حکم پر طالبان کی پیش قدمی روکنے کےلیے جنگی طیاروں نے جوزجان میں بمباری کی۔

افغان وزارت دفاع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فورسز کے آپریشن میں 572 افغان طالبان اب تک ہلاک ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ طالبان نے جوزجان صوبے کے دارالحکومت شبرغان پر قبضے کا اعلان کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شبرغان طالبان کے قبضے میں آنے والا دوسرا صوبائی دارالحکومت ہے۔

اس سے ایک روز قبل طالبان نے جنوب مغربی صوبے نمروز کے صوبائی دارالحکومت زرنج پر بھی قبضہ کرلیا تھا۔

نمروز پولیس نے شکوہ کیا تھا کہ جنگجوؤں کے ساتھ جھڑپ کے لیے فوج نہیں بھیجی گئی، نہ ہی پولیس کے تازہ دم دستوں سے مدد کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں