بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

مسافروں کیلئے بڑی خوش خبری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ایئرلائن(پی آئی اے) نے جشن آزادی کے موقع پر کینیڈا سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے کرایوں میں 25فیصد رعایت دینے کا اعلان کردیا۔

کینیڈا سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے خوش خبری ہے کہ اب انہیں کرایوں میں پچیس فیصد رعایت دی جائے گی، قومی ایئرلائن نے ماہ آزادی کی مناسبت سے یہ اہم اعلان کیا اور اس خصوصی آفر کی مدت بھی بتا دی۔

پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ٹورنٹو سے آنے والے مسافروں کو یہ سہولت 15اگست تک میسر رہے گی۔

وہ شہری جو کینیڈیا سے پاکستان آنے کی خواہش رکھتے ہیں وہ 15 اگست تک اس خصوصی آفر سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں، قومی ایئرلائن انہیں 25 فیصد تک کرائے میں رعایت دے گی۔

خیال رہے کہ پی آئی اے نے جشن آزادی کی مناسبت سے کرایوں میں25فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں