ریاض: سعودی عرب نے محرم الحرام 1443 ہجری کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا۔
حرمین شریفین کے مطابق سعودی عرب میں محرم الحرام 1433 کا چاند نظر نہیں آیا، اس اعتبار سے وہاں یکم محرم بروز منگل دس اگست کو ہوگی۔
قبل ازیں سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے شہریوں سے چاند تلاش کرنے کی اپیل کی تھی، اسی باعث رویت ہلال کمیٹی نے بھی چاند دیکھنے کے انتظامات کیے تھے۔
اس سے قبل محکمہ موسمیات نے آج چاند نظر نہ آنے کی پہلے ہی پیش گوئی کی تھی۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت کسی بھی ملک میں محرم الحرام کا چاند آج نظر نہیں آیا۔
The Moon was NOT sighted this evening.
Therefore Tuesday will be the beginning of the new year 1443.
1st Muharram 1443 will correspond with Tuesday 10th August 2021
May Allah Accept pic.twitter.com/7AdhsIN16p
— (@HaramainInfo) August 8, 2021
یاد رہے کہ سعودی عرب سمیت دیگر اسلامی ممالک میں اسلامی سال کے پہلے روز سرکاری تعطیل دی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں: لگاتار دو چھٹیاں ، متحدہ عرب امارات میں سرکاری تعطیل کا اعلان
خیال رہے نئے اسلامی سال کا آغازمحرم الحرام سے ہوتا ہے، چاند نظر آنے کے بعد کچھ ممالک میں نئے اسلامی سال کا روایتی طریقوں سے استقبال بھی کیا جاتا ہے۔