جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

اسلام آباد ایئرپورٹ کی چھت بارش میں کیوں ٹپکتی ہے؟ آڈیٹرجنرل کی رپورٹ میں انکشافات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : آڈیٹرجنرل کی رپورٹ میں اسلام آباد ایئرپورٹ پر نکاسی آب سسٹم کی خامیوں پر رپورٹ میں انکشافات سامنے آگئے ، جس میں کہا ہے کہ پیسنجر ٹرمینل بلڈنگ کی چھت کیلئے سیفن ڈرینیج سسٹم میں لاپرواہی  کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق آڈیٹرجنرل نے اسلام آبادایئرپورٹ پرنکاسی آب سسٹم کی خامیوں پر رپورٹ جاری کردی ہے ، جس میں پیسنجر ٹرمینل بلڈنگ کی چھت کیلئے سیفن ڈرینیج سسٹم میں لاپرواہی کا انکشاف کیا گیا ہے۔

آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 14،13اگست2020کی رات بارش میں نکاسی آب نظام ناکام ہوا، بارش سےکنکورس ہال،ڈومیسٹک ایرائیول لاؤنج ، سی آئی پی لاؤنج، اور انٹرنیشنل ڈیپارچر ایریا میں پانی داخل ہوا۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق ایئرپورٹ کے مختلف حصوں سے سیلنگ بھی نیچے جاگری، اسلام آباد ایئرپورٹ کی چھت کیلئے مناسب ڈرینیج سسٹم کاانتخاب نہیں کیا گیا، اور نہ ہی سیفن ڈرین ایج سسٹم کے ڈیزائن کو بارش کے مطابق ڈیزائن کیا گیا۔

آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سی اے اے حکام کی لاپرواہی سے7کروڑ روپے 20لاکھ روپے کا نکاسی آب نظام ناکارہ ہوگیا تاہم بارش سےسیلنگ گرنے ،پانی سے متعددانسٹالیشن کےنقصان کاتخمینہ نہیں لگایاگیا ہے۔

رپورٹ میں کہا ہے کہ آڈٹ حکام نے اگست،ستمبر2020میں معاملہ اٹھایا تاہم پراجیکٹ مینجمنٹ نے جواب نہ دیا ، آڈٹ حکام معاملے کی تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی تجویز دیتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں