اشتہار

سعودی عرب میں پھیلی افواہیں دم توڑ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد ال عبد العالی نے کورونا ویکسین سے اموات کی جھوٹی خبروں کی تردید کردی اور دوٹوک الفاظ میں کہا اس طرح کی من گھڑت باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں اس طرح کی افواہیں گردش کررہی ہیں کہ کورنا ویکسین کے منفی اثرات سے اموات ہوئیں جس کے ردعمل میں وزارت صحت کے ترجمان نے واضح کردیا کہ جھوٹی خبروں پر کان نہ دھریں، اس طرح کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

the spokesman of the Ministry of Health, Dr. Mohammed Al-Abdali.
سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد ال عبد العالی

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مملکت میں کورونا کیسز میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے لیکن ایس او پیز(احتیاطی تدابیر) پر عمل ہر صورت ضروری ہے، بالخصوص شہری ویکسینیشن کے عمل کا حصہ بنیں۔

- Advertisement -

ترجمان نے بتایا کہ ملک میں منظور شدہ کورونا ویکسینز حاملہ خواتین کے لیے بھی محفوظ ہیں، سعودی حکومت نے فائزر، ایسٹرازینیکا، موڈرنا اور جانسن ویکسین کے استعمال کی اجازت دے رکھی ہے۔ سعودی عرب میں مجموعی طور پر ویکسین کی 30 ملین خوراکیں عوام کو لگائی جاچکی ہیں۔

خیال رہے کہ سعودی حکومت کی مؤثر پالیسی کے باعث مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ وبا کے خلاف جنگ میں مملکت کو کافی حد تک کامیابی ملی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں