اشتہار

پاکستان کو آئندہ 2 سال کیلیے ’ابوظبی ڈائیلاگ‘ کی سربراہی مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی: عالمی سطح پر پاکستان نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا، پاکستان کو آئندہ دو سال کے لیے ابوظبی ڈائیلاگ کی سربراہی مل گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ابوظبی ڈائیلاگ ایشین ممالک میں تعاون کے لیے 2008 میں قائم کیا گیا تھا، ابوظبی ڈائیلاگ کے ممبرز میں بھارت سمیت 18 ممالک شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق بھارت کی بھرپور لابنگ کے باوجود ابوظبی ڈائیلاگ کی سربراہی پاکستان کو ملی، پاکستان دو سال سے سربراہی حاصل کرنے کی کوشش کررہا تھا۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق ابوظبی ڈائیلاگ کی سربراہی کے لیے مرکزی کردار اوورسیز پاکستانیوں نے ادا کیا۔

تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ابوظبی ڈائیلاگ کی سربراہی پاکستان کے لیے بڑا اعزاز ہے، 2008 کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان کو سربراہی سونپی گئی ہے۔

زلفی بخاری نے لکھا کہ ذمہ داری دینے پر ابوظبی ڈائیلاگ اور ممبر ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں، سربراہی وزیراعظم کی اوورسیز کے لیے کوششوں کا اعتراف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ممبر ممالک مل کر محنت کشوں کے حقوق کے لیے بہتر ماحول فراہم کریں گے، اوورسیز محنت کشوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا، پلیٹ فارم سے محنت کشوں کی تکنیکی تربیت بھی کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں