اشتہار

کوئٹہ: مشرقی بائی پاس پر دستی بم حملہ، ایک شخص جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر دستی بم حملے میں ایک شخص جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس کے قریب دستی بم حملے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے 4 افراد کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوئے۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے دہشت گرد عناصر کی تلاش شروع کر دی ہے، شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ: سرینا چوک کے قریب دھماکا، 2 پولیس اہلکار شہید

واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے سرینا چوک پر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید اور 18 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ سرینا چوک کے قریب دھماکے میں پولیس وین کو نشانہ بنایا گیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ دہشت گردعناصرصوبے کا امن تباہ کرناچاہتےہیں،دہشت گردوں کومذموم مقاصدمیں کبھی کامیاب نہیں ہونےدیں گے،دہشتگردی کی عفریت کےخاتمےکیلئےعوام اپنےفورسزکےساتھ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں