اشتہار

کوویکس کا پاکستان کو ویکسین کی بھاری کھیپ فراہم کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: کوویکس نے پاکستان کو ویکسین کی بھاری کھیپ فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ کوویکس سے پاکستان کو کورونا ویکسین کی کھیپ رواں ہفتے ملے گی، کوویکس رواں ہفتے پاکستان کو 60 لاکھ سائینو فارم ڈوز فراہم کرے گا۔

کوویکس کی جانب سے پاکستان کو سائینو فارم ڈوز مرحلہ وار فراہم کی جائیں گی، کوویکس سے پاکستان کو سائینو فارم ویکسین پہلی بار مل رہی ہیں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ کوویکس پاکستان کو تاحال 61 لاکھ ویکسین ڈوز فراہم کرچکا ہے، کوویکس سے پاکستان کو 55 لاکھ موڈرنا، 25 لاکھ آسٹرازنیکا ڈوز ملی ہیں۔

مزید پڑھیں: ’چین پاکستان کو رواں ہفتے ویکسین کی 60 لاکھ خوراکیں فراہم کرے گا‘

کوویکس پلیٹ فارم سے پاکستان کو ایک لاکھ فائزر ویکسین ڈوز مل چکی ہیں۔

پاکستان کورونا ویکسین سے متعلق عالمی پلیٹ فارم کوویکس کا رکن ہے، کوویکس پاکستان کی 20 فیصد آبادی کو مفت ویکسین فراہم کرے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت سے ملاقات کے دوران پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کو رواں ہفتے ویکسین کی 60 لاکھ خوراکیں فراہم کرے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں