اشتہار

اتحاد ایئر ویز اپنا خسارہ نصف کرنے میں کامیاب

اشتہار

حیرت انگیز

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کی دوسری سرکاری ایئر لائن اتحاد ایئر ویز اپنا خسارہ نصف کرنے میں کامیاب ہوگئی، اتحاد ایئر ویز کا کہنا ہے کہ اس کا آپریٹنگ خسارہ 40 کروڑ ڈالر رہ گیا ہے۔

بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق ابو ظہبی کی اتحاد ایئر ویز نے کہا ہے کہ راوں سال پہلی ششماہی میں ایئر لائن کا بنیادی آپریٹنگ خسارہ نصف رہ گیا ہے۔

اتحاد ایئر ویز کا کہنا ہے کہ اس کا آپریٹنگ خسارہ کرونا وبا سے پہلے کی سطح پر پہنچ کر 40 کروڑ ڈالر رہ گیا ہے۔

- Advertisement -

سرکاری ملکیت کی حامل اتحاد ایئر ویز نے گزشتہ برس کی کرونا وائرس وبا سے پہلے کی تشکیل نو کو تیز کیا ہے اور کہا ہے کہ اس نے اپنے آپریٹنگ اخراجات کو 27 فیصد کم کر کے ایک ارب 40 کروڑ ڈالر کر دیا ہے۔

یہ سب ایئر لائن کے زیر استعمال 40 فیصد طیاروں کو کم کرنے سے ممکن ہوا ہے، گراونڈ کیے گئے طیاروں میں 10 اے 38 سپر ایئر جمبو سمیت 19 بوئنگ ایس 777 ۔ 300 شامل ہیں۔

اس سال کے پہلے نصف میں اتحاد ایئر ویز کے 64 طیارے کام کر رہے تھے جن میں 10 لاکھ مسافر سفر کرتے تھے جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 71.5 فیصد کم تھے۔ پھر یہ تعداد 71 فیصد سے کم ہو کر 24.9 فیصد رہ گئی تھی جس کے نتیجے میں آپریٹنگ ریونیو میں 29.5 فیصد کمی ہوئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں