تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

افغان امن عمل کی ہر ممکن کوشش کی، قربانی کا بکرا تلاش کرنے سے اجتناب برتیں، آرمی چیف

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہم نے افغان امن عمل کے لیے ہر ممکن کوشش کی اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف  کی  زیر صدارت دو روزہ کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی، جس میں داخلی سیکیورٹی، بیرونی خطرات اور خصوصاً افغانستان کی صورت حال پر غور کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  کانفرنس میں افغانستان میں ہونے والی تازہ پیشرفت پر تفصیلی غور کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ اجلاس میں  پاک افغان بارڈر میں بدلتی صورت حال پر بات چیت اور بریفنگ دی گئی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سرحد کنٹرول کے حوالے سے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

کانفرنس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ ’ہم نےافغان امن عمل کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہے ، معاملات کےحل کیلئے آئندہ بھی سنجیدہ کوششیں کرتے رہیں گے‘۔

سپہ سالار نے زور دیا کہ ’ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے تمام فریقین مثبت کردار ادا کریں ، افغانستان میں دیرپا امن خطے کا استحکام ثابت ہوگا، غلط فہمیاں پھیلانے، قربانی کا بکرا تلاش کرنےسے اجتناب برتنا چاہیے ،سازشی عناصر کی تمام سازشوں کو  ناکام بنانا ہوگا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں ملک کو درپیش کثیر النوعیت چیلنجز کا جائزہ بھی لیاگیا، جن سےنمٹنےکیلئےقومی حکمت عملی اختیارکرنےکی ضرورت پر زور دیا گیا۔

آرمی چیف نےکرونا سے نمٹنےکےلیے فارمیشنز کے تعاون کوسراہا اور مون سون، انسداد پولیو مہم کے حوالے سے کی جانے والی کاوشوں کا سراہا۔

Comments

- Advertisement -