تازہ ترین

متحدہ عرب امارات جانے والے پاکستانیوں کے لئے نئی گائیڈ لائن جاری

کراچی: ورک ویزا کے حامل پاکستانیوں کے لئے اچھی خبر ہے کہ این سی او سی نے متحدہ عرب امارات کے لئے نئی گائیڈ لائن جاری کی ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری گائیڈ لائن سے متعلق بتایا گیا کہ متحدہ عرب امارات کی گائیڈ لائن کے بعد اسٹیک ہولڈرز کا اجلاس ہوا، اجلاس میں یو اے ای جانے والے مسافروں کیلئے ٹیسٹنگ پروٹوکول طے کئے گئے۔

این سی او سی کے مطابق یو اے ای کیلئے پرواز کی روانگی سے اڑتالیس گھنٹے قبل کی پی سی آر منفی ٹیسٹ رپورٹ لازمی ہوگی، پی سی آر ٹیسٹ یو اے ای کی منظور شدہ لیبارٹری سے کرانا ہوگا، اس کے علاوہ یو اے ای روانگی سے چار گھنٹے قبل ریپڈ پی سی آر منفی ٹیسٹ بھی لازمی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: سفری پابندیاں: پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری کی امید!

این سی اوسی کی جانب سے جاری گائیڈ لائن میں کہا گیا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی ایئرپورٹس پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کیلئے کاﺅنٹرز بنائے گی، مستند لیبارٹریز کے کاﺅنٹرز ایئرلائنز کی مشاورت کے ساتھ بنائے جائیں گے، ایئرپورٹ منیجرز بین الاقوامی روانگی لاﺅنج میں لیب کاﺅنٹرز کیلئے جگہ کی نشاندہی کریںگے، ٹیسٹ کے دوران سماجی فاصلہ، کورونا ایس او پیز اور مسافروں کا رش نہ ہونا یقینی بنائیں گے۔

این سی اوسی کا مزید کہنا تھا کہ ایف آئی اے اور اے این ایف امیگریشن کاﺅنٹرز پر اسٹاف کی تعداد میں اضافہ کریں، مسافروں کی ریپڈ پی سی آرٹیسٹ کے بعد بورڈنگ کومقررہ وقت میں یقینی بنایا جائے۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں