اشتہار

طالبان کا خوف، افغان قائم مقام وزیر خزانہ ملک سے فرار

اشتہار

حیرت انگیز

کابل: افغان دارالحکومت کابل کی جانب طالبان کی بڑھتی ہوئی پیش قدمی کے باعث اقتدار میں رہنے والے سرکردہ افراد ملک چھوڑ کر فرار ہونے لگے ہیں۔

چند روز قبل امریکی فوجیوں کے مترجم کی بڑی تعداد خصوصی طیارے کے زریعے واشنگٹن روانہ ہونے کا واقعہ خبروں کی زینت بنا تھا آج افغانستان کے قائم مقام وزیر خزانہ ملک چھوڑ کر چلتے بنے۔

ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ طالبان کی افغان سرزمین پر قبضے میں تیزی کے باعث خالد پائندہ نے استعفیٰ دیا ہے، ترجمان نے بتایا کہ خالد پائندہ کی ملک چھوڑنے کی دوسری وجہ ان کی بیمار اہلیہ ہیں، انہیں بیرون ملک علاج کیلئے لیجانا وقت کی اہم ضرورت تھی۔

- Advertisement -

یورپی یونین کے مطابق غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد طالبان نے ملک کے پینسٹھ فیصد حصے کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے، طالبان کی کابل کی جانب پیش قدمی تیزی سے جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان کے ہاتھوں افغان فورسز کی شکست ، افغان آرمی چیف عہدے سے برطرف

اس سے قبل آج افغانستان سے متعلق بڑی خبر آئی تھی کہ افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کے ہاتھوں افغان فورسز کی شکست کے بعد افغان آرمی چیف ولی محمداحمد زئی کوعہدے سے ہٹایا اور ہیبت اللہ کو نیا آرمی چیف تعینات کیا تھا۔

یاد رہے کہ طالبان نے چھ روز میں نو صوبائی دارالحکومت پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ قندھار میں طالبان اور فورسزمیں جاری لڑائی میں شدت اختیار کرتی جارہی ہے۔

ترجمان طالبان کا کہنا ہے کہ قندوز ایئرپورٹ پر افغان فورسز کے درجنوں سپاہی ہتھیار ڈال کر متعدد گاڑیوں، اسلحے سمیت طالبان کےساتھ شامل ہوئےہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں