اشتہار

طالبان کے ہاتھوں افغان فورسز کی شکست ، افغان آرمی چیف عہدے سے برطرف

اشتہار

حیرت انگیز

کابل : طالبان کےہاتھوں افغان فورسز کی پسپائی کے بعد افغان صدر اشرف غنی نے آرمی چیف ولی محمداحمد زئی کو برطرف کردیا اور ہیبت اللہ کو نیا آرمی چیف تعینات کردیا۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان میں طالبان کی تیز رفتار پیش قدمی جاری ہے ، افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کے ہاتھوں افغان فورسز کی شکست کے بعد افغان آرمی چیف ولی محمداحمد زئی کوعہدے سے ہٹادیا اور ہیبت اللہ کو نیا آرمی چیف تعینات کردیا ہے۔

دوسری جانب امریکی اخبار نے افغان فوجیوں کے مورال کا کچا چٹھا کھول دیا ہے ، وال اسٹریٹ جرنل کا کہنا ہے کہ افغان فوج کا حوصلہ پست ہوچکا، فوجی اشرف غنی کیلئے جان دینے کو تیار نہیں۔

- Advertisement -

امریکی اخبار میں کہا گیا ہے کہ فوجیوں کوٹھیک طرح سے کھانا تک نہیں ملتا، وہ کرپٹ حکومت، کرپٹ سیاستدانوں کا دفاع کیسے کریں، کیوں اور کس لیے  لڑیں، افغان فوجی خود کو طالبان کےساتھ قدرے بہتر پوزیشن میں سمجھتے ہیں،اسی لیے جنگ کے بجائے راستے سے ہٹتے جارہے ہیں۔

خیال رہے طالبان نے چھ روز میں 9 ویں صوبائی دارالحکومت پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ قندھار میں طالبان اور فورسزمیں جاری لڑائی میں شدت اختیار کرگئی ہے۔

ترجمان طالبان کا کہنا ہے کہ کندوز  ایئرپورٹ پر  افغان فورسز کے درجنوں سپاہیوں نے سرنڈرکردیا ہے اور درجنوں سپاہی گاڑیوں، اسلحے سمیت طالبان کےساتھ شامل ہوگئے ہیں۔

مارشل عبدالرشید دوستم نے کہا ہے کہ طالبان کا افغانستان کے شمالی علاقوں سےخاتمہ کردیں گے اور طالبان کے بچنے کا کوئی راستہ نہیں چھوڑیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں