10.6 C
Dublin
اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

سفاک باپ نے بچوں کو اسکول سے واپس لاکر قتل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں سفاک باپ نے مبینہ طور پر بچوں کو اسکول سے گھر لاکر قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی کے کیشو پورم علاقے میں باپ نے مبینہ طور پر دونوں بچوں کو اسکول سے اٹھانے کے بعد زہر دے کر ہلاک کردیا۔

پولیس کے مطابق سفاک شخص نے دونوں بہن بھائیوں کو اسکول سے دوپہر میں پک کیا اور شام کو تقریباً 7 بجے مبینہ طور پر زہر دے دیا۔

- Advertisement -

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور بچوں کو قریبی دیپ چند اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

ایف آئی آر کے مطابق مقتول بچوں کی عمریں 13 اور 11 سال تھیں۔

پولیس کے مطابق دونوں بچوں کے جسم پر زخموں کے نشانات موجود تھے جبکہ ابتدائی طور پر اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ انہیں زہر دیا گیا ہے یا گلا گھونٹ کر قتل مارا گیا ہے۔

علاوہ ازیں پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کی موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی معلوم ہوسکے گی جبکہ ملزم نے انتہائی قدم کیوں اٹھایا اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں