اشتہار

مریم نواز بیٹے کے نکاح میں کیوں شریک نہیں ہوں گی؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ بیٹے جنید کا عائشہ سے 22 اگست کو نکاح لندن میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بدقسمتی سے بیٹے کے نکاح میں شریک نہیں ہو سکوں گی، انتقامی کارروائی، بوگس مقدمات کی وجہ سے شرکت نہیں کرسکوں گی۔

مریم نواز نے لکھا کہ ’میں جیل میں تھی جب میری والدہ کا انتقال ہوا، اب میں اپنے بیٹے کی خوشی میں شریک نہیں ہوسکوں گی۔‘

- Advertisement -

انہوں نے لکھا کہ ’حکومت سے باہر جانے کی اجازت کے لیے درخواست نہیں کروں گی، اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑتی ہوں۔‘

مزید پڑھیں: سیف الرحمان کی بیٹی اورمریم نواز کے بیٹے کی شادی طے

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی سیف الرحمان کی بیٹی عائشہ سیف سے طے ہوئی ہے۔

فیملی نے شادی کے دعوت نامے عزیز و اقارب کو بھیجنا شروع کردیے ہیں اور یہ شادی دو ہفتوں کے بعد لندن میں ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں