اسکاٹ لینڈ میں حال ہی میں کئی شہروں کو سیلابی صورت حال کا سامنا رہا، لوگ افرا تفری کے مناظر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں خاتون کی گاڑی کو سیلابی پانی میں پھنسا دیکھا جاسکتا ہے، خاتون نے جیسے ہی گاڑی کو دھکا لگانا شروع کیا تو ان کا پالتو کتا بھی مدد کو آگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق گیون ملر نامی صارف جو گلاسکو کے جنوب میں بیٹل گیلڈ گارڈنر کا رہائشی ہے، ملر اپنے اپارٹمنٹ کی کھڑکی میں کھڑا بارش سے لطف اندوز ہورہا تھا ایسے میں اس نے دیکھا کہ ایک خاتون کی گاڑی بارش کے پانی میں پھنسی ہوئی ہے۔
گیون ملر سیلاب کی وجہ سے اپنے اپارٹمنٹ کو چھوڑنے سے قاصر تھا۔
گیون ملر نے واقعے کی ویڈیو بنائی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی پانی میں پھنسی ہوئی ہے خاتون نے جیسے ہی گاڑی کو دھکا لگانا شروع کیا تو ان کا پالتو کتا بھی مدد کو آگیا، کتے نے اپنے دونوں پنجے گاڑی کے اوپر رکھ دئیے اور مالکن کے ساتھ گاڑی کو دھکا لگانا شروع کردیا۔
خاتون لوری گلیز کا کہنا تھا کہ انہوں نے کتے کو مدد کرنے کے بعد ٹریٹ دی اور اسے گوشت کھلایا۔
مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں، صارفین کی جانب سے اس پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔