تازہ ترین

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

اسٹیٹ بینک کا ادائیگیوں کے لیے جلد ’راست‘ سسٹم متعارف کرانے کا عندیہ

کراچی: گورنر سندھ اسٹیٹ بینک نے تیز ترین ادائیگیوں کے لیے راست نامی  سسٹم متعارف کرانے کا عندیہ دے دیا۔

کراچی میں اس حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے شرکت کی اور شرکا سے خطاب بھی کیا۔

اپنے خطاب میں اُن کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹائزیشن کی بدولت معاشی استحکام اور ترقی یقینی ہے، وہی اقوام آگےنکلی ہیں جن کاکاروباری طبقہ ترقی کرتا ہے، حکومت نے کرونا وبا میں بزنس کمیونٹی کی اعانت کی کوشش کی۔

اُن کا کہنا تھا کہ جو ملک  ڈیجیٹائزیشن نہیں اپنائےگاوہ ترقی نہیں کرے گا، ہم  نے فارن ایکس چینج کے کیسز کو پیپر فری کردیا ، اب ادائیگی کرنےکے لیے راست نامی تیز ترین سسٹم لارہے ہیں، جس کے ذریعے ادائیگیوں کے مسائل بھی حل ہوجائیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’راست کےمعنی ہیں ادائیگی کے درست طریقہ کار کے ہیں، اس سسٹم سے صارفین اور بزنس کمیونٹی کی مشکلات کم ہوجائیں گی‘۔ رضا باقر نے کہا کہ ’اسٹیٹ بینک برآمد کنندہ گان کو سب سے زیادہ سپورٹ کرتا ہے’۔

گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ ’گزشتہ ایک سال سے بنیادی شرح سود 7 فیصد پر ہے، زرمبادلہ ذخائرمیں دوسال میں10ارب ڈالرکا اضافہ ہوا ہے، ایکسپورٹ ری فنانس2سال میں 280سےبڑھ 560ارب تک پہنچ گئی، ایل ٹی ایف ایف دو سال میں 253 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ’متبادل توانائی اسکیم میں 50 ارب روپےکی سرمایہ کاری کی تھی، ٹرف نامی اسکیم کے لیے 150ارب روپے کی منظوری ہوگئی ہے‘۔

Comments

- Advertisement -