تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

سعودی عرب: طلبا کے لیے اہم خبر

ریاض: سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت میں طلبا کو ترجیحی بنیاد پر ویکسینیشن کی تاریخ دے رہے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزارت صحت نے مملکت میں طالب علموں کو ایک بار پھر ہدایت کی کہ وہ نیا تعلیمی سال شروع ہونے سے قبل ہی کورونا ویکسین لگوا لیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 12 سے 18 سال کے طلبا کی ویکسینیشن کی جارہی ہے۔ سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ توکلنا ایپ کے ذریعے طالب علموں کو ترجیحی بنیاد پر ویکسین لگوانے کی تاریخ مہیا کی جارہی ہے۔

وزارت کے مطابق طلبا کو ان کے گھر کے اطراف قائم ویکسینیشن سینٹرز سے ویکسین لگوانے کی سہولت فراہم کررہے ہیں تاکہ انہیں سفری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اب 29 اگست سے اسکول کھلیں گے؟

‘ان دونوں 12 سے 18 سال کے طلبا بڑھ چڑھ کر ویکسینیشن کے عمل کا حصہ بن رہے ہیں، اسی سبب سینٹرز پر رش دیکھا گیا ہے، بیشر نے ویکسین کی پہلی ڈوز لے لی، ممکن ہے کہ نئے تعلیمی سال سے قبل مکمل ویکسینیشن ہوجائے۔

ایک اعدادوشمار کے تحت سعودی عرب میں 3 کروڑ 41 لاکھ 3429 ویکسین کی خوراکیں لگائی جاچکی ہیں، ان میں سے 2 کروڑ 20 لاکھ افراد نے پہلی خوراک جبکہ ایک کروڑ دس لاکھ افراد کو ویکسین کی دوسری خوراک دی گئی۔

Comments

- Advertisement -