19.2 C
Dublin
منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

اب 29 اگست سے اسکول کھلیں گے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ مملکت میں 29 اگست سے نئے تعلیمی سال کا آغاز ہونے جارہا ہے، امید ہے اسی دن سے اسکول کھل جائیں گے اور طلبا کی آمد ہوگی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزارت تعلیم نے کہا کہ اسکولوں میں صرف انٹرمیڈیٹ اور سیکنڈری درجے کے طلبا آسکیں گے ان کے لیے مکمل ویکسینیشن بھی لازمی شرط ہے۔ جبکہ پرائمری لیول کے بچے آن لائن تعلیم حاصل کریں گے، توکلنا ایپ کے ذریعے تعلیمی ادارے کے عملے اور طلبا کا صحت ڈیٹا دیکھا جائے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مملکت کے اسکولوں اور تعلیمی اداروں میں حکام اب توکلنا ایپ کے ذریعے طلبا اور عملے کے ارکان کا ڈیٹا بشمول صحت، ویکسینیشن اور انفیکشن کی صورت حال کو ٹریک کرسکیں گے۔

- Advertisement -

آن لائن پلیٹ فارم توکلنا پر طلبا، اساتذہ اور دیگر اسٹاف کا مکمل ڈیٹا موجود ہے، کیو آر کوڈ کی مدد سے مکمل معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

سعودی وزارت تعلیم نے یہ بھی کہا ہے کہ مملکت میں طلبا کی واپسی کی تیاری کے لیے اسکولوں کی سالانہ دیکھ بھال اور صفائی کے معاہدوں کیلئے 147 بلین ریال سے زائد رقم مختص کی ہے۔

دریں اثنا وزارت تعلیم کے منصوبوں اور دیکھ بھال کے انڈر سیکریٹری عبدالرحمن الشیا کا کہنا تھا کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے اسکولوں میں ہیڈ سینی ٹائزر اور فیس ماسک سمیت دیگر ضروری اشیا کو لازمی قرار دیا گیا ہے اسی سبب بجٹ میں بھی اضافہ کیا گیا۔ حکومت نے طلبا کو 29 اگست سے قبل ویکسین لگوانے کی ہدایت کردی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں