اشتہار

افغانستان میں جاری کشیدگی میں پاکستان کاکوئی پسندیدہ نہیں، آرمی چیف کا واضح پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں جاری کشیدگی میں پاکستان کاکوئی پسندیدہ نہیں، ہم افغانستان میں دیرپا امن واستحکام میں مدد کے خواہاں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمنی ،اٹلی،ہالینڈ اورفرانس کے سفیروں کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی اموراورعلاقائی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا جبکہ افغانستان صورتحال سمیت یورپی یونین سے باہمی تعاون کےامور بھی زیر غور آئے۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے، افغانستان میں جاری کشیدگی میں پاکستان کاکوئی پسندیدہ نہیں، ہم افغانستان میں دیرپا امن واستحکام میں مدد کے خواہاں ہیں۔

- Advertisement -

جنرل قمرجاویدباجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان یورپی یونین ممالک سےتعلقات کوخصوصی اہمیت دیتاہے اور مختلف شعبوں میں مشترکہ مفادات کی بنیاد  پرتعاون کے فروغ کےخواہاں ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سفرا نے خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے ہرسطح پر پاکستان کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کی عزم کا اعادہ کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں