اشتہار

شکاری نے نایاب مچھلی پکڑ کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: امریکی ریاست میسوری کے ماہی گیر نے 100 پاؤنڈ سے زیادہ وزنی مچھلی پکڑ کر ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میسوری ڈپارٹمنٹ آف کنسرویشن کا کہنا ہے کہ میٹ نیولنگ نامی ماہی گیر نے 125 پاؤنڈ اور 5 اونس کی مچھلی کو تیرکمان کے ساتھ شکار کرکے پکڑا ہے۔

میٹ نیولنگ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے دوست کے ساتھ شکار کے لیے نکلا تھا، دونوں دوستوں نے مچھلی کو دیکھ کر نشانہ لگایا اور اس کا نشانہ درست جگہ پر لگا جس سے مچھلی اس کے ہاتھ آگئی۔

- Advertisement -

ماہی گیر کا کہنا تھا کہ مچھلی کے شکار کے بعد اتنی بڑی مچھلی ہاتھ آنے کا یقین نہیں آرہا تھا کیونکہ اس نے آج تک اتنی بڑی مچھلی نہیں دیکھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی ریاست میساچوسٹس کے ساحلی شہر گلاسسٹر میں تین مچھیروں نے اتفاقاً ایک بڑی بلیو فن ٹونا مچھلی پکڑی تھی۔

کیپٹن ڈین اسمتھ نامی مچھیرے نے بتایا کہ جب انہوں نے مچھلی کو پانی سے نکلتے دیکھا تو تینوں کے ذہن میں جو پہلا لفظ آیا وہ تھا ’درندہ‘ وہ بالکل درندہ لگ رہا تھا۔

اسمتھ نے یہ شکار اپنے عملے کائلی فالے اور جم میک کارمک کے ساتھ مل کر کیا، ان کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے مچھلی کو کشتی پر لادنے کی کوشش کر رہے تھے تو انھیں لگا کہ یہ شارک ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں