تازہ ترین

بھارت کا تیار کردہ راکٹ سٹیلائٹ سسٹم ناکامی کا شکار

نئی دہلی: بھارت کا مواصلاتی سیارہ خلا میں روانگی سے پہلےہی ناکام ہوگیا ہے۔

بھارت میں سمندری طوفانوں اور دیگر قدرتی آفات کا پتہ چلانے کے لیے ایک مواصلاتی سیارے کی خلا میں بھیجنے کی کوشش ناکام ہوگئی ہے۔

بھارتی خلائی ایجنسی کے مطابق سیارے کو خلا میں لے جانے کےلے تیار کردہ راکٹ "سری ہری کوٹہ” خلائی مرکز میں تکنیکی خرابی کے باعث پرواز نہ کرسکا، ایجنسی کی جانب سے جاری مختصر بیان میں کہا گیا کہ اگر یہ راکٹ خلا میں کامیابی سے پہنچ جاتا تو وہ وہاں مدار میں با آسانی محو پرواز رہ سکتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ناسا نے بھارت کے خلا میں تجربے کو خطرناک قرار دے دیا

بھارتی خلائی ایجنسی نے اس ناکامی کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

اکنامک ٹائمز اخبار کے مطابق دو ہزار ایک کے بعد جیو اسٹیشنری پلیٹ فارم سے راکٹ لانچوں کی یہ چوتھی ناکامی ہے جبکہ بھارتی حکومت نے خلا میں پہلی انسانی پرواز کے لئے دو ہزار بائیس کی تاریخ مقرر کررکھی ہے۔

اس سے قبل دو ہزار انیس میں بھی بھارت نے چاند پر پانی کے ذخائر کو دریافت کرنے کے لیے ایک خلائی جہاز بھیجا لیکن وہ چاند کی سطح کامیابی سے نہیں اتر سکا تھا اور مشن فیل ہوگیا تھا۔

Comments

- Advertisement -