تازہ ترین

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

افغان طالبان نے قندھار پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا

کابل: افغان طالبان نےافغانستان کےصوبےقندھارپر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق افغان طالبان نے افغانستان کے اہم ترین صوبے قندھار پر مکمل حاصل کرلیا ہے جبکہ صوبے میں موجود افغان فورسز فرار ہوگئی ہے، افغان طالبان نے فورسز کے قندھار سے فرار کی ویڈیو جاری کردی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق قندھار، غزنی پر مکمل کنٹرول کے بعدافغان طالبان نے ہلمند کا مرکزی جیل توڑ ڈالا ہے اور وہاں موجود قیدیوں کو رہا کردیا ہے۔

واضح رہے کہ طالبان افغانستان کے صوبے غزنی سمیت ایک ہفتے میں دس اہم شہروں پر قبضہ کرچکے ہیں، صوبائی کونسل کے سربراہ ناصر احمد فقیری نے بتایا کہ طالبان نے شہر کے کئی اہم علاقوں کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے جن میں گورنر آفس، پولیس ہیڈ کوارٹرز اور جیل شامل ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اب طالبان کی نگاہیں شمالی کے سب سے بڑے شہر مزار شریف پر ہیں جو روایتی طور پر طالبان مخالف گڑھ سمجھا جاتا ہے، جنوب میں طالبان کے حامی سمجھے جانے والے شہروں لشکر گاہ اور مغرب میں ہرات میں بھی لڑائی جاری ہے۔

اس سے قبل افغان طالبان نے بدخشاں کے دارالحکومت فیض آباد پر قبضہ کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -