اشتہار

پاکستان نے افغانستان کے 3 شہروں میں ویزا آپریشن بند کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان نے افغانستان کے تین شہروں میں ویزا آپریشن بند کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے افغانستان کے تین شہروں مزار شریف، قندھار، ہرات کے قونصل خانوں میں ویزا آپریشن بند کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام جگہوں پر بیشتر کام معطل کردیا گیا ہے، حکومت نے سیکیورٹی صورت حال کی وجہ سے ویزا آپریشن بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ طالبان افغانستان کے صوبے غزنی، قندھار سمیت ایک ہفتے میں گیارہ اہم شہروں پر قبضہ کرچکے ہیں، صوبائی کونسل کے سربراہ ناصر احمد فقیری نے بتایا کہ طالبان نے شہر کے کئی اہم علاقوں کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے جن میں گورنر آفس، پولیس ہیڈ کوارٹرز اور جیل شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: افغان طالبان نے قندھار پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا

اطلاعات کے مطابق اب طالبان کی نگاہیں شمالی کے سب سے بڑے شہر مزار شریف پر ہیں جو روایتی طور پر طالبان مخالف گڑھ سمجھا جاتا ہے، جنوب میں طالبان کے حامی سمجھے جانے والے شہروں لشکر گاہ اور مغرب میں ہرات میں بھی لڑائی جاری ہے۔

اس سے قبل افغان طالبان نے بدخشاں کے دارالحکومت فیض آباد پر قبضہ کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں