اشتہار

مسافروں کے لیے اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور ایئرپورٹ کی انتظامیہ نے متحدہ عرب امارات جانے کے خواہش مند مسافروں کے لیے ‘ریپڈ پی سی آر’ ٹیسٹ کی فیسوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ایئرپورٹ انتظامیہ نے دبئی اور شارجہ جانے والے مسافروں کے لیے یہ اقدام اٹھایا ہے، ایئرآپریٹنگ کمیٹی نے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی فیسوں میں کمی کی منظوری دے دی۔

ایئرلائن کی مختص کردہ لیبارٹریز کو اس حوالے سے احکامات جاری کردیے گئے۔ ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لیبارٹریز ریپڈ پی سی آرٹیسٹ کے 4ہزار وصول کریں گی۔

- Advertisement -

لیبارٹریز یو اے ای جانے والے مسافروں سے ساڑھے6ہزار وصول کررہی تھیں۔

انتظار کی گھڑیاں ختم! پاکستانی مسافروں کیلئے اچھی خبر

دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک کے 7بڑے ایئرپورٹس پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کے لیے ایئرلائنز کو جگہ دے دی۔ سی اے اے نے ٹیسٹ کرنے والی لیباریٹریز اور ایئرپورٹس پر جگہ کی تفصیلات بھی جاری کردیں۔ کراچی، اسلام آباد، لاہور، پشاور، فیصل آباد، ملتان اور کوئٹہ ایئرپورٹس پر جگہ فراہم کی گئی ہے۔

سی اے اے کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر سندھ لیب ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کرے گا۔ کراچی ڈومیسٹک ارائیول لائونج میں بھی ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت میسر ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں