اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

بحری جہاز کا اب کیا کیا جائے گا؟ ایک اور امید دم توڑ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سمندر کی تیز اور اونچی لہروں کے باعث آج امید کی جارہی تھی کہ بحری جہاز کو نکالنے کے آپریشن میں پیشرفت ہوسکتی ہے لیکن یہ امید بھی دم توڑ گئی۔

متعلقہ انتظامیہ نے صبح کہا تھا کہ آج سمندر کی صورت حال بہتر ہے، کچھ کامیابی کی امید ہے، ساحل پر تیز اور اونچی لہروں نے پھنسے جہاز کا رخ 140 ڈگری پر موڑ دیا۔ بدقسمتی سے ساحل پر پھنسے بحری جہاز نکالنے کی کوشش آج بھی ناکام ہوگئی۔ جہاز کے ساتھ باندھی گئی رسی ٹوٹنے کی وجہ سے آپریشن بندکردیا گیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ جہاز کو نکالنے کے لیے صلاحیت کی حامل سیلویج کمپنی آئے گی، موجودہ سیلویج کمپنی کے کام کے حوالے سے انکوائری کریں گے۔

کراچی کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز کو نکالنے والی ٹیم کیلئے امید کی پہلی کرن

خیال رہے کہ آپریشن کے حوالے سے نجی کمپنی کے پاس آج تک کا وقت تھا۔ جہاز کو نکالنے کے لیے آپریشن22اور23اگست کو شروع کیا جائے گا۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ جہاز کے مالک کی جانب سے مقامی ٹگز کا استعمال ناکامی کی بڑی وجہ ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی جہاز نکالنے کے لیے دو دفعہ کوششیں کی گئیں لیکن ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ حکام کے مطابق جہاز نکالنے کیلئے 22 اور23اگست کو صرف دو دن آپریشن کی اجازت ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں