اشتہار

امریکی کمپنی نے ’ہواوے‘ کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

کیلیفورنیا: امریکی کمپنی نے چینی کمپنی ہواوے کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی کمپنی نے چینی کمپنی ہواوے پر کاروباری راز، پاکستان کی حساس معلومات چرانے کا الزام لگاتے ہوئے کیلیفورنیا میں عدالت سے رجوع کرلیا۔

امریکی کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ ہواوے نے مشترکہ پراجیکٹ کے دوران کاروباری راز چرائے ہیں، بزنس ایفیشنسی سالیوشنز نے ہواوے کے ساتھ پاکستانی پولیس کے پراجیکٹ پر کام کیا۔

- Advertisement -

امریکی کمپنی نے الزام عائد کیا ہے کہ ہواوے نے مشترکہ پراجیکٹ میں پاکستان کی حساس معلومات بھی چرائی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ہواوے، امریکی کمپنی نے 2016 میں لاہور پولیس کے 150 ملین ڈالر پراجیکٹ پر کام کیا جس کا مقصد لاہور پولیس کو قانون کے نفاذ میں مدد کے لیے نئی ٹیکنالوجی سے ہمکنار کرنا تھا۔

امریکی کمپنی کا کہنا ہے کہ پراجیکٹ کے تحت مختلف نوعیت کی اہم اور حساس معلومات بھی جمع کرنا تھی۔

واضح رہے کہ امریکی حکام گزشتہ کئی برسوں سے ہواوے کے بانی رین زینگ فائی کو سابقہ فوجی انجینئر ہونے کے باعث کمپنی کو خطرہ سمجھتے رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں