تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’خاموشی‘ نے نوجوان کو کروڑ پتی بنادیا

کورونا بحران کے دوران کئی لوگ اپنی ملازمتوں سے فارغ کردئیے گئے، اٹلی کے ایک نوجوان کو بھی کورونا بحران کے دوران نوکری سے برطرف کردیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 21 سالہ خبانے لیم کو عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والے بحران کے سبب نوکری سے برطرف کردیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے گھر میں ویڈیوز بنانا شروع کردیں۔

ٹک ٹاک سمیت دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی ویڈیوز سے مقبول ہونے والے اسٹار ’خبانے لیم‘ کروڑ پتی بن گئے۔

خبانے اپنی ویڈیوز میں زندگی کو مشکل بنا دینے والی چیزوں کا آسان حل بتاتے ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ خبانے بغیر کچھ بولے محض چہرے کے تاثرات سے ہی ویڈیو بناتے ہیں۔

خبانے اپنی مختصر ٹک ٹاک ویڈیوز سے اب تک 1.3 ملین ڈالر سے 2.7 ملین ڈالر کی رقم کما چکے ہیں۔

ٹک ٹاک اسٹار کا یہ انداز سنجیدہ ہونے کے باوجود کئی لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے کا سبب بن رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ان کے مداح دنیا بھر میں موجود ہیں۔

ٹک ٹاک پر اس وقت خبانے کے فالوورز کی تعداد 10 کروڑ سے زائد ہے جبکہ انسٹاگرام پر بھی ان کو فالو کرنے والوں کی تعداد کروڑوں میں ہے۔

خبانے نے بتایا کہ نوکری چھوٹ جانے کے بعد والد نے دوسری نوکری کی تلاش کے لیے زور دیا لیکن انہوں نے اپنا سارا وقت ٹک ٹاک کو دینے کا فیصلہ کیا۔

خبانے کا صرف ایک ہی خواب ہے کہ وہ اپنی ماں کے لیے ایک گھر بنانا چاہتے ہیں۔

خبانے لیم کون ہے؟

21 سالہ ٹک ٹاکر جو زندگی مشکل بنانے والی چیزوں کو آسان کرنے کے طریقے بتانے کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہوگئے،

خبانے افریقی ملک سینیگال میں پیدا ہوئے بعدازاں ان کی فیملی نے اٹلی ہجرت کرلی۔

Comments

- Advertisement -