اشتہار

کورونا سرٹیفکیٹ : سعودی عرب آنے والے دو غیر ملکیوں کو کڑی سزا مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی عدالت نے جعلی کورونا ٹیسٹ سرٹیفکیٹ دکھا کر سعودی عرب آنے کی کوشش کرنے والے بحرین کے دو شہریوں کو قید کی سزا سنادی۔

تفصیلات کے مطابق بحرینی شہریوں نے کنگ فہد پل کے راستے سعودی عرب میں داخل ہونے کیلئے جعلی کورونا ٹیسٹ سرٹیفکیٹ پیش کیے تھے۔ دونوں ملزمان کو ایک ایک برس قید کی سزا دی گئی ہے۔

بحرینی خبررساں ادارے کے مطابق کہ بحرینی شہریوں کو کنگ فہد پل کے راستے سعودی عرب جاتے ہوئے شک پر روکا گیا تھا ابتدائی تحقیقات سے شک ہوا کہ ان کے کورونا ٹیسٹ سرٹیفیکٹ جعلی ہیں۔

- Advertisement -

بعد ازاں حکام نے جب سرٹیفکیٹ کو چیک کرایا تو جعل سازی ثابت ہوگئی جس پر انہیں فوجداری کی عدالت بھیج دیا گیا۔ جعلسازی کے مرتکب بحرین کے دونوں شہریوں کو ایک، ایک سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔

اس حوالے سے پبلک پراسیکیوشن کے سربراہ نے میڈیا کو بتایا کہ کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ میں ردوبدل سنگین جرم ہے جس پر دس برس تک قید کی سزا بحرینی قانون کے تحت دی جاتی ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق بحرینی شہریوں کے حوالے سے یہ اطلاع کہ وہ کورونا ٹیسٹ کا جعلی سرٹیفکیٹ بنوا کر مملکت پہنچنے والے ہیں سعودی حکام نے دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں