متحدہ عرب امارات جانے کے خواہش مند پاکستانیوں کیلئے ‘ریپڈ پی سی آر’ ٹیسٹ سے متعلق اچھی خبر آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک کے 7بڑے ایئرپورٹس پر ریپڈ پی سی آرٹیسٹ کے لیے لیبارٹریز کو جگہ فراہم کردی گئیں۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل، ملتان اور فیصل آباد ایئرپورٹ پر بھی پی سی آرٹیسٹ کی سہولت ہوگی۔
کراچی، پشاور اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہلے سے مسافروں کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔
حالیہ دنوں سول ایوی ایشن ہیڈ کوراٹرز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سول ایوی ایشن (سی اے اے) کے ڈائریکٹر جنرل خاقان مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کی اضافی تعداد کی وجہ سے پی سی آر ریپڈ ٹیسٹنگ میں دشواری کا سامنا ہے، مسائل حل کرنے میں دو ہفتے کا وقت لگ سکتا ہے۔
متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کے فوری پی سی آر ممکن نہیں، سول ایوی ایشن
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ سی اے اے ملک کےتمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر ایئرلائن کی منتخب کردہ لیبارٹریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی، سول ایوی ایشن کی جانب سے کمرشل پائلٹ لائسنس کےاجرا میں پہلے مرحلے میں 50 فیصد اور دوسرے مرحلے میں 25 فیصد سبسڈی دینے کے لیے حکومت کو تجویز پیش کردی ہے۔